aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "महरूम"
ہم ہی ان کو بام پہ لائے اور ہمیں محروم رہےپردہ ہمارے نام سے اٹھا آنکھ لڑائی لوگوں نے
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
صاف آتا ہے نظر انجام ہر آغاز کازندگانی موت کی تمہید ہے میرے لیے
عقل کو کیوں بتائیں عشق کا رازغیر کو راز داں نہیں کرتے
صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیاتکرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ہم
بعد ترک آرزو بیٹھا ہوں کیسا مطمئنہو گئی آساں ہر اک مشکل بہ آسانی مری
تلاطم آرزو میں ہے نہ طوفاں جستجو میں ہےجوانی کا گزر جانا ہے دریا کا اتر جانا
محروم ہوں میں خدمت استاد سے منیرؔکلکتہ مجھ کو گور سے بھی تنگ ہو گیا
حالات نے کسی سے جدا کر دیا مجھےاب زندگی سے زندگی محروم ہو گئی
اے ہم نفس نہ پوچھ جوانی کا ماجراموج نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی
مرے سینے میں دل ہے یا کوئی شہزادۂ خود سرکسی دن اس کو تاج و تخت سے محروم کر دیکھوں
اٹھانے کے قابل ہیں سب ناز تیرےمگر ہم کہاں ناز اٹھانے کے قابل
مندر بھی صاف ہم نے کئے مسجدیں بھی پاکمشکل یہ ہے کہ دل کی صفائی نہ ہو سکی
اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللہ اللہاس قدر دشمن ارباب وفا ہو جانا
فکر معاش و عشق بتاں یاد رفتگاںان مشکلوں سے عہد برآئی نہ ہو سکی
یوں تو برسوں نہ پلاؤں نہ پیوں اے زاہدتوبہ کرتے ہی بدل جاتی ہے نیت میری
رکھے ہے لذت بوسہ سے مجھ کو گر محرومتو اپنے تو بھی نہ ہونٹوں تلک زباں پہنچا
مل نہیں پاتی خود اپنے آپ سے فرصت مجھےمجھ سے بھی محروم رہتی ہے کبھی محفل مری
میں کامیاب دید بھی محروم دید بھیجلووں کے اژدحام نے حیراں بنا دیا
امیدوں سے پردہ رکھا خوشیوں سے محروم رہیںخواب مرا تو چالس دن تک سوگ منایا آنکھوں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books