aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मेहमान-ए-मय-कदा"
آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئیپہنچے وہاں ہی خاک جہاں کا خمیر ہو
واعظ خطا معاف کہ رندان مے کدہدل کے سوا کسی کا کہا مانتے نہیں
دل کی شگفتگی کے ساتھ راحت مے کدہ گئیفرصت مے کشی تو ہے حسرت مے کشی نہیں
ہم نے دیکھا طرف میکدہ جاتے تھے ریاضؔاک عصا تھامے عبا پہنے عمامہ باندھے
نظام مے کدہ ساقی بدلنے کی ضرورت ہےہزاروں ہیں صفیں جن میں نہ مے آئی نہ جام آیا
عمر بھر چھانی ہے ان ہاتھوں سے خاک مے کدہہاتھ اب آئے ہیں کچھ آداب مے خانہ ہمیں
یہ مے کدہ ہے کلیسا و خانقاہ نہیںعروج فکر و فروغ نظر کی منزل ہے
واعظ یہ مے کدہ ہے نہ مسجد کہ اس جگہذکر حلال پر بھی ہے فتویٰ حرام کا
یہ مے کدہ ہے کہ مسجد یہ آب ہے کہ شرابکوئی بھی ظرف برائے وضو نہیں باقی
یہ مے کدہ ہے یہاں ہیں گناہ جام بدستوہ مدرسہ ہے وہ مسجد وہاں ملے گا ثواب
زیر مسجد مے کدہ میں میکدے میں مست خوابچونک اٹھا جب دی موذن نے اذاں بالائے سر
عید کے دن جائیے کیوں عید گاہجب کہ در مے کدہ وا ہو گیا
عید ہے ہم نے بھی جانا کہ نہ ہوتی گر عیدمے فروش آج در مے کدہ کیوں وا کرتا
مے کدہ ہے شیخ صاحب یہ کوئی مسجد نہیںآپ شاید آئے ہیں رندوں کے بہکائے ہوئے
توبہ کھڑی ہے در پہ جو فریاد کے لئےیہ مے کدہ بھی کیا کسی قاضی کا گھر ہوا
رحم دل ہم سا کہاں میکدۂ عالم میںآنکھ بھر آئیں جو جاتے کہیں ساغر دیکھا
بازی گاہ دار و رسن میں میکدۂ فکر و فن میںہم رندوں سے رونق ہے ہم درویشوں سے میلے ہیں
کی محتسب نے آج یہ اصلاح میکدہشیشوں کو توڑ توڑ کے پیمانہ کر دیا
ہو گیا بند در میکدہ کیا قہر ہواشوق پا بوس حسیناں جو تجھے تھا اے دل
نظر آتی ہے ساری کائنات میکدہ روشنیہ کس کے ساغر رنگیں سے پھوٹی ہے کرن ساقی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books