aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रफ़्तार-ए-उम्र"
یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کییہ عمر تو ہے میاں دوستوں میں بیٹھنے کی
ایک دن دیکھنے کو آ جاتےیہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی
چلتی تو ہے پر شوخئ رفتار کہاں ہےتلوار میں پازیب کی جھنکار کہاں ہے
تمام عمر کٹی اس کی جستجو کرتےبڑے دنوں میں یہ طرز کلام آیا ہے
رفتار روز و شب سے کہاں تک نبھاؤں گاتھک ہار کر میں گھر کی طرف لوٹ جاؤں گا
دن کے سینے میں دھڑکتے ہوئے لمحوں کی قسمشب کی رفتار سبک گام سے جی ڈرتا ہے
دیکھ رفتار انقلاب فراقؔکتنی آہستہ اور کتنی تیز
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
رشتۂ عمر دراز اپنا میں کوتاہ کروںآوے یہ تار اگر تیرے بکار دامن
اچھا ہے کہ صرف عشق کیجےیہ عمر تو یوں بھی رائیگاں ہے
جس کو کہتے ہیں عرصۂ ہستیتوسن عمر کی ہے اک سرپٹ
ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرالوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں
کل ہم آئینے میں رخ کی جھریاں دیکھا کیےکاروان عمر رفتہ کا نشاں دیکھا کیے
کسی کے راستے کی خاک میں پڑے ہیں ظفرؔمتاع عمر یہی عاجزی نکلتی ہے
زوال عمر میں کعبے کی آرزو کیسیعقیلؔ رات گئے کیا کسی کے گھر جانا
کس طرح جوانی میں چلوں راہ پہ ناصحیہ عمر ہی ایسی ہے سجھائی نہیں دیتا
یہ عمر بھر کا سفر ہے اسی سہارے پرکہ وہ کھڑا ہے ابھی دوسرے کنارے پر
اول عمر میں دیکھا اسے جس نے یہ کہاکام آتش کا کرے گا یہ شرارہ آخر
ہر ایک رستۂ پایاب سے نکلنا ہےسراب عمر کے ہر باب سے نکلنا ہے
رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھیے تھمےنے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books