aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सीखा"
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
آساں نہ سمجھیو تم نخوت سے پاک ہونااک عمر کھو کے ہم نے سیکھا ہے خاک ہونا
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
لاکھ کہتے رہیں ظلمت کو نہ ظلمت لکھناہم نے سیکھا نہیں پیارے بہ اجازت لکھنا
کھلنا کم کم کلی نے سیکھا ہےاس کی آنکھوں کی نیم خوابی سے
یاد ہے آنسؔ پہلے تم خود بکھرے تھےآئینے نے تم سے بکھرنا سیکھا تھا
بچھڑ کر اس سے سیکھا ہے تصور کو بدن کرنااکیلے میں اسے چھونا اکیلے میں سخن کرنا
مسلسل جاگنے کے بعد خواہش روٹھ جاتی ہےچلن سیکھا ہے بچے کی طرح اس نے مچلنے کا
دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہےآن میں کچھ ہے آن میں کچھ ہے
معلوم ہوا کیسے خزاں آتی ہے گل پرسیکھا ہے بکھرنا ترے انکار سے میں نے
سیکھا نہ دعاؤں میں قناعت کا سلیقہوہ مانگ رہا ہوں جو مقدر میں نہیں ہے
نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھارفتہ رفتہ نظر آنا بھی تمہی سے سیکھا
ہجر کے غم نے مجھے مار دیا تھا تو کیامر کے جینا بھی تو سیکھا ہے تری یادوں سے
اپنے دکھ میں رونا دھونا آپ ہی آیاغیر کے دکھ میں خود کو دکھانا عشق میں سیکھا
پایا جب سے زخم کسی کو کھونے کاسیکھا فن ہم نے بے آنسو رونے کا
جن کی انگلی تھام کے چلنا سیکھا تھاہائے اب ان کو بوڑھا ہوتے دیکھنا ہے
سفر میں کیسے محبت سے ساتھ رہتے ہیںسبق یہ میں نے پرندوں کی ڈار سے سیکھا
عشق کا طفل گر زمیں اوپرکھیل سیکھا ہے خاک بازی کا
ایسے خود کو اذیتیں دیناتو نے فرخؔ کہاں سے سیکھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books