aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Donne"
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سےکمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
مجھے زندگی کی دعا دینے والےہنسی آ رہی ہے تری سادگی پر
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئےصاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہےکس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
عادت کے بعد درد بھی دینے لگا مزاہنس ہنس کے آہ آہ کئے جا رہا ہوں میں
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرےجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
آنکھ سے آنکھ ملانا تو سخن مت کرناٹوک دینے سے کہانی کا مزا جاتا ہے
ابھی کمسن ہو رہنے دو کہیں کھو دو گے دل میراتمہارے ہی لیے رکھا ہے لے لینا جواں ہو کر
دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوفمانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی
مانگنے والوں کو کیا عزت و رسوائی سےدینے والوں کی امیری کا بھرم کھلتا ہے
غیروں کو کب فرصت ہے دکھ دینے کیجب ہوتا ہے کوئی ہمدم ہوتا ہے
اے مجھ کو فریب دینے والےمیں تجھ پہ یقین کر چکا ہوں
داغؔ کو کون دینے والا تھاجو دیا اے خدا دیا تو نے
دل دیا جس نے کسی کو وہ ہوا صاحب دلہاتھ آ جاتی ہے کھو دینے سے دولت دل کی
ہاتھ میرے بھول بیٹھے دستکیں دینے کا فنبند مجھ پر جب سے اس کے گھر کا دروازہ ہوا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
کامیابی کی دعائیں مجھے دینے والےمیں ترے عشق میں ناکام ہوا جاتا ہوں
بھول جانے کا مجھے مشورہ دینے والےیاد خود کو بھی نہ میں آؤں کچھ ایسا کر دے
جھولیاں سب کی بھرتی جاتی ہیںدینے والا نظر نہیں آتا
سوال کرنے کے حوصلے سے جواب دینے کے فیصلے تکجو وقفۂ صبر آ گیا تھا اسی کی لذت میں آ بسا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books