aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Galat"
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
صرف اک قدم اٹھا تھا غلط راہ شوق میںمنزل تمام عمر مجھے ڈھونڈھتی رہی
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
غلط فہمیوں میں جوانی گزاریکبھی وہ نہ سمجھے کبھی ہم نہ سمجھے
ہے غلط گر گمان میں کچھ ہےتجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
قریب آؤ تو شاید سمجھ میں آ جائےکہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
جہاں ہو پیار غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیںسو بات بات پہ یوں دل برا نہیں کرتے
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلطخوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
یہ سوچنا غلط ہے کہ تم پر نظر نہیںمصروف ہم بہت ہیں مگر بے خبر نہیں
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
شوقیہ کوئی نہیں ہوتا غلطاس میں کچھ تیری رضا موجود ہے
یہ الگ بات کہ میں نوح نہیں تھا لیکنمیں نے کشتی کو غلط سمت میں بہنے نہ دیا
خود غلط ہے جو کہے ہوتی ہے تقدیر غلطکہیں قسمت کی بھی ہو سکتی ہے تحریر غلط
ہجر کی رات اور پورا چاندکس قدر ہے یہ اہتمام غلط
کبھی یہ غلط کبھی وہ غلط کبھی سب غلطیہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
توڑ کر آج غلط فہمی کی دیواروں کودوستو اپنے تعلق کو سنوارا جائے
غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھاوہ شخص لہجہ بہت دل نشین رکھتا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books