aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHushii"
تیرا ملنا خوشی کی بات سہیتجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دےجو رنج کی گھڑی بھی خوشی سے گزار دے
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھےبے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
شب وصال ہے گل کر دو ان چراغوں کوخوشی کی بزم میں کیا کام جلنے والوں کا
نہیں نہیں ہمیں اب تیری جستجو بھی نہیںتجھے بھی بھول گئے ہم تری خوشی کے لئے
یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیںغموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوںتیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہوتجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاسسب سے نجات پائے زمانے گزر گئے
ایک وہ ہیں کہ جنہیں اپنی خوشی لے ڈوبیایک ہم ہیں کہ جنہیں غم نے ابھرنے نہ دیا
ہے خوشی انتظار کی ہر دممیں یہ کیوں پوچھوں کب ملیں گے آپ
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہےہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
احباب کو دے رہا ہوں دھوکاچہرے پہ خوشی سجا رہا ہوں
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہوتمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
ارے او آسماں والے بتا اس میں برا کیا ہےخوشی کے چار جھونکے گر ادھر سے بھی گزر جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books