aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Mishakal"
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
خود جسے محنت مشقت سے بناتا ہوں جمالؔچھوڑ دیتا ہوں وہ رستہ عام ہو جانے کے بعد
دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکنماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کیکہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
میں چاہتا ہوں محبت مجھے فنا کر دےفنا بھی ایسا کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
برا ہو آئینے ترا میں کون ہوں نہ کھل سکامجھی کو پیش کر دیا گیا مری مثال میں
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
بہن کی التجا ماں کی محبت ساتھ چلتی ہےوفائے دوستاں بہر مشقت ساتھ چلتی ہے
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
زمانہ عقل کو سمجھا ہوا ہے مشعل راہکسے خبر کہ جنوں بھی ہے صاحب ادراک
کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی فضیلؔزندگی بھی ہے مثال موج دریا راہ رو
ہم نے اس چہرے کو باندھا نہیں مہتاب مثالہم نے مہتاب کو اس رخ کے مماثل باندھا
جلا کے مشعل جاں ہم جنوں صفات چلےجو گھر کو آگ لگائے ہمارے ساتھ چلے
اچھی مثال بنتیں ظاہر اگر وہ ہوتیںان نیکیوں کو ہم تو دریا میں ڈال آئے
چاہتے بھی ہیں چاہتے بھی نہیںدوستی کی نئی مثال ہے یہ
لوگ صدموں سے مر نہیں جاتےسامنے کی مثال ہے میری
کمال حسن ہے حسن کمال سے باہرازل کا رنگ ہے جیسے مثال سے باہر
ہیں راکھ راکھ مگر آج تک نہیں بکھرےکہو ہوا سے ہماری مثال لے آئے
مثال شمع جلا ہوں دھواں سا بکھرا ہوںمیں انتظار کی ہر کیفیت سے گزرا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books