aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Mukammal"
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہےجیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلابچند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گاغم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے
چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پرچھت پہ آ جاؤ مرا شعر مکمل کر دو
جسے کہتے ہو تم اک قطرۂ اشکمرے دل کی مکمل داستاں ہے
محبت، ہجر، نفرت مل چکی ہےمیں تقریباً مکمل ہو چکا ہوں
جو تو نہیں ہے تو یہ مکمل نہ ہو سکیں گیتری یہی اہمیت ہے میری کہانیوں میں
اب مرا دھیان کہیں اور چلا جاتا ہےاب کوئی فلم مکمل نہیں دیکھی جاتی
وو آدمی نہیں ہے مکمل بیان ہےماتھے پہ اس کے چوٹ کا گہرا نشان ہے
رہ گئی ہے کچھ کمی تو کیا شکایت ہے فہیمؔاس جہاں میں سب ادھورے ہیں مکمل کون ہے
ابھی باقی ہے بچھڑنا اس سےنا مکمل یہ کہانی ہے ابھی
کوئی تصویر مکمل نہیں ہونے پاتیدھوپ دیتے ہیں تو سایا نہیں رہنے دیتے
سنا ہے خواب مکمل کبھی نہیں ہوتےسنا ہے عشق خطا ہے سو کر کے دیکھتے ہیں
تمام شہر کی آنکھوں میں ریزہ ریزہ ہوںکسی بھی آنکھ سے اٹھتا نہیں مکمل میں
ہم نے مانا کہ نہیں ہوتی مکمل تسکیںخط کو بھی آدھی ملاقات کہا جاتا ہے
حسن بہار مجھ کو مکمل نہیں لگامیں نے تراش لی ہے خزاں اپنے ہاتھ سے
تو غزل بن کے اتر بات مکمل ہو جائےمنتظر دل کی مناجات مکمل ہو جائے
حرف کو لفظ نہ کر لفظ کو اظہار نہ دےکوئی تصویر مکمل نہ بنا اس کے لیے
اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دومیں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books