aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.iina-khaane"
مرے لیے ہیں مصیبت یہ آئنہ خانےیہاں ضمیر مرا بے نقاب رہتا ہے
آئینہ خانے سے دامن کو بچا کر گزروآئینہ ٹوٹا تو ریزوں میں بکھر جاؤ گے
آئینہ خانے میں کھینچے لئے جاتا ہے مجھےکون میری ہی عدالت میں بلاتا ہے مجھے
گو اب ہزار شکل سے جلوہ کرے کوئیاپنا تو دل اس آئینہ خانے سے اٹھ گیا
وہ لوگ مطمئن ہیں کہ پتھر ہیں ان کے پاسہم خوش کہ ہم نے آئینہ خانے بنائے ہیں
علم کا دم بھرنا چھوڑو بھی اور عمل کو بھول بھی جاؤآئینہ خانے میں ہو صاحب فکر کرو حیرانی کی
بنایا توڑ کے آئینہ آئینہ خانہنہ دیکھی راہ جو خلوت سے انجمن کی طرف
چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہرمنہ نظر آتا ہے دیواروں کے بیچ
بنا رہا ہوں ابھی گھر کو آئنہ خانہپھر اپنے ہاتھ میں پتھر بھی دیکھنا ہے مجھے
کچھ روز ابھی اور ہے یہ آئنہ خانہکچھ روز ابھی اور میں حیرت میں رہوں گا
مے خانہ کی بات نہ کر واعظ مجھ سےآنا جانا تیرا بھی ہے میرا بھی
سارے امکانات میں روشن صرف یہی دو پہلوایک ترا آئینہ خانہ اک میری حیرانی
کیا کریں آنکھ اگر اس سے سوا چاہتی ہےیہ جہان گزراں آئنہ خانہ ہی سہی
تو سراپا نور ہے میں تیرا عکس خاص ہوںکہہ رہے ہیں یوں ترا سب آئینہ خانہ مجھے
وہ ہٹے آنکھ کے آگے سے تو بس صورت عکسمیں بھی اس آئینہ خانہ سے نکل جاؤں گا
وہی معبود ہے ناظمؔ جو ہے محبوب اپناکام کچھ ہم کو نہ مسجد سے نہ بت خانے سے
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
پان کھانے کی ادا یہ ہے تو اک عالم کوخوں رلائے گا مری جاں دہن سرخ ترا
چشم پوشوں سے رہوں شادؔ میں کیا آئینہ دارمنہ پہ کانا نہیں کہتا ہے کوئی کانے کو
وہ آئنہ تن آئینہ پھر کس لیے دیکھےجو دیکھ لے منہ اپنا ہر اک عضو بدن میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books