aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aaGaaz"
آغاز محبت کا انجام بس اتنا ہےجب دل میں تمنا تھی اب دل ہی تمنا ہے
آغاز محبت سے انجام محبت تکگزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا
مصروف ہیں کچھ اتنے کہ ہم کار محبتآغاز تو کر لیتے ہیں جاری نہیں رکھتے
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کےآغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
جسے منزل سمجھ کر رک گئے ہموہیں سے اپنا آغاز سفر تھا
صاف آتا ہے نظر انجام ہر آغاز کازندگانی موت کی تمہید ہے میرے لیے
عشق میں بھی کوئی انجام ہوا کرتا ہےعشق میں یاد ہے آغاز ہی آغاز مجھے
آہ! کل تک وہ نوازش! آج اتنی بے رخیکچھ تو نسبت چاہئے انجام کو آغاز سے
ہم جدا ہو گئے آغاز سفر سے پہلےجانے کس سمت ہمیں راہ وفا لے جاتی
ترا خط آنے سے دل کو میرے آرام کیا ہوگاخدا جانے کہ اس آغاز کا انجام کیا ہوگا
آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتاجب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا
تھا منیرؔ آغاز ہی سے راستہ اپنا غلطاس کا اندازہ سفر کی رائیگانی سے ہوا
یہ کھلا جسم کھلے بال یہ ہلکے ملبوستم نئی صبح کا آغاز کرو گے شاید
ملتے ہی نظر دل کو ملایا نہیں جاتاآغاز کو انجام بنایا نہیں جاتا
دل ہے مرا رنگینیٔ آغاز پہ مائلنظروں میں ابھی جام ہے انجام نہیں ہے
آغاز محبت سے انجام محبت تک''اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے''
ابھی آغاز محبت ہے کچھ اس کا انجامتجھ کو معلوم ہے اے دیدۂ نم کیا ہوگا
آغاز تو اچھا تھا فناؔ دن بھی بھلے تھےپھر راس مجھے عشق کا انجام نہ آیا
جلوہ و دل میں فرق نہیں جلوے کو ہی اب دل کہتے ہیںیعنی عشق کی ہستی کا آغاز تو ہے انجام نہیں
آغاز عشق عمر کا انجام ہو گیاناکامیوں کے غم میں مرا کام ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books