aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aabshaar"
جسم کی مٹی نہ لے جائے بہا کر ساتھ میںدل کی گہرائی میں گرتا خواہشوں کا آبشار
نہ آبشار نہ صحرا لگا سکے قیمتہم اپنی پیاس کو لے کر دہن میں لوٹ آئے
تجھ سے ملی نگاہ تو دیکھا کہ درمیاںچاندی کے آبشار تھے سونے کی راہ تھی
اس سنگ دل کے ہجر میں چشموں کو اپنے آہمانند آبشار کیا ہم نے کیا کیا
آنسوؤں کی طرح وجود مرابہتا جاتا ہے آبشار کے ساتھ
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھراور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا
آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھاآج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی
سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہےجیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
مدتوں بعد میسر ہوا ماں کا آنچلمدتوں بعد ہمیں نیند سہانی آئی
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیںکچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
نہ ستایش کی تمنا نہ صلے کی پرواگر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی
اس ہجر پہ تہمت کہ جسے وصل کی ضد ہواس درد پہ لعنت کی جو اشعار میں آ جائے
یوں تو اب بھی ہے وہی رنج وہی محرومیوہ جو اک تیری طرف سے تھا اشارا نہ رہا
نہ جانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرتاک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
لے گئیں دور بہت دور ہوائیں جس کووہی بادل تھا مری پیاس بجھانے والا
سوچتا ہوں تری تصویر دکھا دوں اس کوروشنی نے کبھی سایہ نہیں دیکھا اپنا
کس قدر یادیں ابھر آئی ہیں تیرے نام سےایک پتھر پھینکنے سے پڑ گئے کتنے بھنور
سنو سمندر کی شوخ لہرو ہوائیں ٹھہری ہیں تم بھی ٹھہرووہ دور ساحل پہ ایک بچہ ابھی گھروندے بنا رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books