aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aashiq"
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلےعاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
اپنی زباں سے کچھ نہ کہیں گے چپ ہی رہیں گے عاشق لوگتم سے تو اتنا ہو سکتا ہے پوچھو حال بیچاروں کا
عشق معشوق عشق عاشق ہےیعنی اپنا ہی مبتلا ہے عشق
دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کرتو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر
عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کاممجنوں کو برا کہتی ہے لیلیٰ مرے آگے
کیوں نہیں لیتا ہماری تو خبر اے بے خبرکیا ترے عاشق ہوئے تھے درد و غم کھانے کو ہم
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
عاشق کا خط ہے پڑھنا ذرا دیکھ بھال کےکاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے
عاشق کو دیکھتے ہیں دوپٹے کو تان کردیتے ہیں ہم کو شربت دیدار چھان کر
عاشق کی بھی ہستی ہے دنیا میں عجب ہستیزندہ ہے تو رسوا ہے مر جائے تو افسانہ
خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہوہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے
بے گنتی بوسے لیں گے رخ دل پسند کےعاشق ترے پڑھے نہیں علم حساب کو
کسی معشوق کا عاشق سے خفا ہو جاناروح کا جسم سے گویا ہے جدا ہو جانا
تعلق عاشق و معشوق کا تو لطف رکھتا تھامزے اب وہ کہاں باقی رہے بیوی میاں ہو کر
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
لیلیٰ ہے نہ مجنوں ہے نہ شیریں ہے نہ فرہاداب رہ گئے ہیں عاشق و معشوق میں ہم آپ
رسوائی تو ویسے بھی تقدیر ہے عاشق کیذلت بھی ملی ہم کو الفت کے فسانے سے
حیف اس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔجس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books