aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adaa"
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھاروٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
آفت تو ہے وہ ناز بھی انداز بھی لیکنمرتا ہوں میں جس پر وہ ادا اور ہی کچھ ہے
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئیاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
گل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میراپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوںتم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا
ہم تو تمام عمر تری ہی ادا رہےیہ کیا ہوا کہ پھر بھی ہمیں بے وفا رہے
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہےکبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
یہ ایسا قرض ہے جو میں ادا کر ہی نہیں سکتامیں جب تک گھر نہ لوٹوں میری ماں سجدے میں رہتی ہے
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہےورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
اپنی ہی تیغ ادا سے آپ گھائل ہو گیاچاند نے پانی میں دیکھا اور پاگل ہو گیا
یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارکمگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
تم پھر اسی ادا سے انگڑائی لے کے ہنس دوآ جائے گا پلٹ کر گزرا ہوا زمانہ
کچھ اس ادا سے آپ نے پوچھا مرا مزاجکہنا پڑا کہ شکر ہے پروردگار کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books