aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahd-e-tiflii"
مزا پڑا ہے قناعت کا عہد طفلی سےمیں سیر ہو کے نہ پیتا تھا شیر مادر کو
عہد شباب رفتہ کیا عہد پر فضا تھاجینے کا بھی مزا تھا مرنے کا بھی مزا تھا
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
عہد آغاز تمنا بھی مجھے یاد نہیںمحو حیرت ہوں کہ اتنا بھی مجھے یاد نہیں
عشق ہے عہد جوانی کے لیےعہد پیری کے تقاضے اور ہیں
ادھر وہ عہد و پیمان وفا کی بات کرتے ہیںادھر مشق ستم بھی ترک فرمایا نہیں جاتا
دولت عہد جوانی ہو گئےچند لمحے جو کہانی ہو گئے
بس ایک بار ہی توڑا جہاں نے عہد وفاکسی سے ہم نے پھر عہد وفا کیا ہی نہیں
ہیں ان میں بند کسی عہد رستخیز کے عکسیہ میری آنکھیں عجائب گھروں میں رکھ آنا
شکست عہد ستم پر یقین رکھتے ہیںہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے
اب اس کو زندگی کہئے کہ عہد بے حسی کہئےگھروں میں لوگ روتے ہیں مگر رستوں پہ ہنستے ہیں
شکست عہد تمنا کی کیا شکایت ہوہمارے خواب ہی ہم سے گریز پا نکلے
فریب عہد محبت کی سادگی کی قسموہ جھوٹ بول کہ سچ کو بھی پیار آ جائے
ترک تعلقات کا کچھ ان کو غم نہیںہم تو شکست عہد وفا سے ملول ہیں
دیکھیے عہد وفا اچھا نہیںمرنا جینا ساتھ کا ہو جائے گا
نوجوانوں کو دیکھ کر حاتمؔیاد عہد شباب آوے ہے
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
کون لیتا تھا نام مجنوں کاجب کہ عہد جنوں ہمارا تھا
اس کے عہد شباب میں جیناجینے والو تمہیں ہوا کیا ہے
تلاشے جا رہے ہیں عہد رفتہزمینوں کی کھدائی ہو رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books