aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "albele"
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
ہم تو بچپن میں بھی اکیلے تھےصرف دل کی گلی میں کھیلے تھے
شکریہ اے قبر تک پہنچانے والو شکریہاب اکیلے ہی چلے جائیں گے اس منزل سے ہم
اگر یونہی مجھے رکھا گیا اکیلے میںبر آمد اور کوئی اس مکان سے ہوگا
تم اکیلے میں ملے ہی نہیں ورنہ تم کواور ہی طرح کے اک شخص سے ملواتا میں
تمام ناخدا ساحل سے دور ہو جائیںسمندروں سے اکیلے میں بات کرنی ہے
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
یہ بد نصیبی نہیں ہے تو اور پھر کیا ہےسفر اکیلے کیا ہم سفر کے ہوتے ہوئے
گل پر کیا کچھ بیت گئی ہےالبیلا جھونکا کیا جانے
گو آبلے ہیں پاؤں میں پھر بھی اے رہروومنزل کی جستجو ہے تو جاری رہے سفر
غم ہے آوارہ اکیلے میں بھٹک جاتا ہےجس جگہ رہئے وہاں ملتے ملاتے رہئے
ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کرگزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے
خود چلے آؤ یا بلا بھیجورات اکیلے بسر نہیں ہوتی
عید کا دن تو ہے مگر جعفرؔمیں اکیلے تو ہنس نہیں سکتا
اکیلے گھر میں بھری دوپہر کا سناٹاوہی سکون وہی عمر بھر کا سناٹا
بہت شور تھا جب سماعت گئیبہت بھیڑ تھی جب اکیلے ہوئے
زمانے بھر سے الجھتے ہیں جس کی جانب سےاکیلے پن میں اسے ہم بھی کیا نہیں کہتے
تمام عمر اکیلے میں تجھ سے باتیں کیںتمام عمر ترے روبرو خموش رہے
پڑ جائیں مرے جسم پہ لاکھ آبلہ اکبرؔپڑھ کر جو کوئی پھونک دے اپریل مئی جون
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books