aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "amal"
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھییہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
عقل کو تنقید سے فرصت نہیںعشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالمجہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
جب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھحکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ
اپنے کسی عمل پہ ندامت نہیں مجھےتھا نیک دل بہت جو گنہ گار مجھ میں تھا
مرے ہر عمل کو سراہ کر یہ اذیتیں نہ دیا کرومری جان تم بھی عجیب ہو تمہیں روٹھنا بھی تو چاہئے
محبت ایک پاکیزہ عمل ہے اس لیے شایدسمٹ کر شرم ساری ایک بوسے میں چلی آئی
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
اک زندگی عمل کے لیے بھی نصیب ہویہ زندگی تو نیک ارادوں میں کٹ گئی
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
حسن کے ناز اٹھانے کے سواہم سے اور حسن عمل کیا ہوگا
بہت ارادہ کیا کوئی کام کرنے کامگر عمل نہ ہوا الجھنیں ہی ایسی تھیں
داور حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھاس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں
ہر سہارا بے عمل کے واسطے بیکار ہےآنکھ ہی کھولے نہ جب کوئی اجالا کیا کرے
چلتے ہیں بچ کے شیخ و برہمن کے سائے سےاپنا یہی عمل ہے برے آدمی کے ساتھ
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
بشر اعمال کر اچھے ترے عقبیٰ میں کام آئیںوہاں جنت نہیں ملتی یہاں سے ساتھ جاتی ہے
ہے خیال حسن میں حسن عمل کا سا خیالخلد کا اک در ہے میری گور کے اندر کھلا
مسافروں سے محبت کی بات کر لیکنمسافروں کی محبت کا اعتبار نہ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books