aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "armaan"
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
اس قدر تھا کھٹملوں کا چارپائی میں ہجوموصل کا دل سے مرے ارمان رخصت ہو گیا
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثےہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
سینے سے لگائیں تمہیں ارمان یہی ہےجینے کا مزا ہے تو مری جان یہی ہے
آرزو وصل کی رکھتی ہے پریشاں کیا کیاکیا بتاؤں کہ میرے دل میں ہے ارماں کیا کیا
حضرت دل آپ ہیں کس دھیان میںمر گئے لاکھوں اسی ارمان میں
دل میں وہ بھیڑ ہے کہ ذرا بھی نہیں جگہآپ آئیے مگر کوئی ارماں نکال کے
ارمان وصل کا مری نظروں سے تاڑ کےپہلے ہی سے وہ بیٹھ گئے منہ بگاڑ کے
رفتہ رفتہ وہ ہمارے دل کے ارماں ہو گئےپہلے جاں پھر جان جاں پھر جان جاناں ہو گئے
اے جلوۂ جانانہ پھر ایسی جھلک دکھلاحسرت بھی رہے باقی ارماں بھی نکل جائے
بعد مرنے کے بھی ارمان یہی ہے اے دوستروح میری ترے آغوش محبت میں رہے
دل سے اگر کبھی ترا ارمان جائے گاگھر کو لگا کے آگ یہ مہمان جائے گا
دل ہے کس کا جس میں ارماں آپ کا رہتا نہیںفرق اتنا ہے کہ سب کہتے ہیں میں کہتا نہیں
منتظر چشم بھی ہے قلب بھی ہے جان بھی ہےآپ کے آنے کی حسرت بھی ہے ارمان بھی ہے
احسانؔ ایسا تلخ جواب وفا ملاہم اس کے بعد پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
کیا کیا دل مضطر کے ارمان مچلتے ہیںتصویر قیامت ہے ظالم تری انگڑائی
ساری دنیا تری ہونٹوں کی ہنسی میں گم ہےکون دیکھے گا مری آنکھ کے پانی کی طرف
ابھی ارمان کچھ باقی ہیں دل میںمجھے پھر آزمایا جا رہا ہے
یوں خاک میں ملا کے نہ ارمان جائیےغصے کو تھوک دیجئے اور مان جائیے
اس طرح کر گیا دل کو مرے ویراں کوئینہ تمنا کوئی باقی ہے نہ ارماں کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books