aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azaan"
چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہےمیں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے
دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
لہجہ کہ جیسے صبح کی خوشبو اذان دےجی چاہتا ہے میں تری آواز چوم لوں
دی مؤذن نے شب وصل اذاں پچھلے پہرہائے کمبخت کو کس وقت خدا یاد آیا
اذاں ہو رہی ہے پلا جلد ساقیعبادت کریں آج مخمور ہو کر
ناقوس سے غرض ہے نہ مطلب اذاں سے ہےمجھ کو اگر ہے عشق تو ہندوستاں سے ہے
سب نمازیں باندھ کر لے جاؤں گا میں اپنے ساتھاور مسجد کے لیے گونگی اذاں رکھ جاؤں گا
مسجد کا یہ مائک جو اٹھا لائے ہو اے انورؔکیا جانئے کس وقت اذاں دینے لگے گا
معاذ اللہ مے خانے کے اوراد سحرگاہیاذاں میں کہہ گیا میں ایک دن یا پیر مے خانہ
اذاں پہ قید نہیں بندش نماز نہیںہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں
کون یاد آ گیا اذاں کے وقتبجھتا جاتا ہے دل چراغ جلے
ریختہ گوئی کی بنیاد ولیؔ نے ڈالیبعد ازاں خلق کو مرزاؔ سے ہے اور میرؔ سے فیض
بہت دنوں میں وہ آئے ہیں وصل کی شب ہےموذن آج نہ یا رب اٹھے اذاں کے لئے
مؤذن نے اذاں دی اور وہ بت نکلا خدا ہو کرخدا کی سب نمازوں کے قضا ہونے کا وقت آیا
بت خانے میں کیا یاد الٰہی نہیں ممکنناقوس سے کیا کار اذاں ہو نہیں سکتا
خیال آیا ہمیں بھی خدا کی رحمت کاسنائی جب بھی پڑی ہے اذان پنجرے میں
زیر مسجد مے کدہ میں میکدے میں مست خوابچونک اٹھا جب دی موذن نے اذاں بالائے سر
اذاں دے کے ناقوس کو پھونک کرتجھے ہر طرح کب پکارا نہیں
شاید کوئی بندۂ خدا آئےصحرا میں اذان دے رہا ہوں
ملک الموت موذن ہے مرا وصل کی راتدم نکل جاتا ہے جب وقت اذاں آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books