aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azal"
میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاسصبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر
ازل سے قائم ہیں دونوں اپنی ضدوں پہ محسنؔچلے گا پانی مگر کنارہ نہیں چلے گا
ازل سے تا بہ ابد ایک ہی کہانی ہےاسی سے ہم کو نئی داستاں بنانی ہے
کمال حسن ہے حسن کمال سے باہرازل کا رنگ ہے جیسے مثال سے باہر
کتنے مہ و انجم ہیں ضیا پاش ازل سےلیکن نہ ہوئی کم دل انساں کی سیاہی
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیونکرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
ازل سے آج تک سجدے کئے اور یہ نہیں سوچاکسی کا آستاں کیوں ہے کسی کا سنگ در کیا ہے
ساقی نے نگاہوں سے پلا دی ہے غضب کیرندان ازل دیکھیے کب ہوش میں آئیں
میں روح عالم امکاں میں شرح عظمت یزداںازل ہے میری بیداری ابد خواب گراں میرا
ادائیں تا ابد بکھری پڑی ہیںازل میں پھٹ پڑا جوبن کسی کا
ازل سے تھا وہ ہمارے وجود کا حصہوہ ایک شخص کہ جو ہم پہ مہربان ہوا
دست جنوں نے پھاڑ کے پھینکا ادھر ادھردامن ابد میں ہے تو گریباں ازل میں ہے
کی ہے استاد ازل نے یہ رباعی موزوںچار عنصر سے کھلے معنیٔ پنہاں ہم کو
واپس پلٹ رہے ہیں ازل کی تلاش میںمنسوخ آپ اپنا لکھا کر رہے ہیں ہم
وہی پتھر لگا ہے میرے سر پرازل سے جس کو سجدے کر رہا ہوں
نکتہ یہی ازل سے پڑھایا گیا ہمیںحوا برائے حسن ہے آدم برائے عشق
ازل سے میری حفاظت کا فرض ہے ان پرسبھی دکھوں کو میرے آس پاس ہونا ہے
ازل سے برسے ہے پاکیزگی فلک سے یہاںنمایاں ہووے ہے پھر شکل بہن میں وہ یہاں
ازل سے ہم نفسی ہے جو جان جاں سے ہمیںپیام دم بدم آتا ہے لا مکاں سے ہمیں
روک لیتا ہے ابد وقت کے اس پار کی راہدوسری سمت سے جاؤں تو ازل پڑتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books