aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baa-vafaa"
تمہیں باوفا جاننے کے علاوہمجھے کچھ غلط فہمیاں اور بھی ہیں
بڑے باوفا تھے مرے یار سبمصیبت میں جب تک پکارا نہ تھا
بے وفا کہئے با وفا کہئےدل میں آئے جو برملا کہئے
بے وفا تم با وفا میں دیکھیے ہوتا ہے کیاغیظ میں آنے کو تم ہو مجھ کو پیار آنے کو ہے
با وفا تھا تو مجھے پوچھنے والے بھی نہ تھےبے وفا ہوں تو ہوا نام بھی گھر گھر میرا
ہوں با وفا تو مرا سر نہیں جھکے گا کبھیجو بے وفا ہوں تو پھر شرم سے گڑا ملوں گا
بے وفائی پہ تیری جی ہے فداقہر ہوتا جو باوفا ہوتا
ہم سے کوئی تعلق خاطر تو ہے اسےوہ یار با وفا نہ سہی بے وفا تو ہے
شادؔ غیرممکن ہے شکوۂ بتاں مجھ سےمیں نے جس سے الفت کی اس کو باوفا پایا
شوق چڑھتی دھوپ جاتا وقت گھٹتی چھاؤں ہےبا وفا جو آج ہیں کل بے وفا ہو جائیں گے
یہ کیا ضروری کہ سب با وفا پکاریں ہمیںکوئی تو ہے جو ہمیں بے وفا پکارتا ہے
مجھے وہ یاد کرتے ہیں یہ کہہ کرخدا بخشے نہایت باوفا تھا
بلا سے کچھ ہو ہم احسانؔ اپنی خو نہ چھوڑیں گےہمیشہ بے وفاؤں سے ملیں گے باوفا ہو کر
جب اتنی بے وفائی پر دل اس کو پیار کرتا ہےتو یارب وہ ستم گر باوفا ہوتا تو کیا ہوتا
عمر بھر اس نے بے وفائی کیعمر سے بھی وہ باوفا نہ رہا
کس غلط فہمی میں اپنی عمر ساری کٹ گئیاک وفا نا آشنا کو با وفا سمجھا تھا میں
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیںکیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
محبت روپ میں ڈھلتی تو وہ اک دیوتا ہوتامیں اس کو پوجنے لگتا اگر وہ با وفا ہوتا
میرے بعد وفا کا دھوکا اور کسی سے مت کرناگالی دے گی دنیا تجھ کو سر میرا جھک جائے گا
آنکھیں نہ جینے دیں گی تری بے وفا مجھےکیوں کھڑکیوں سے جھانک رہی ہے قضا مجھے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books