aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baab-e-qafas"
ہمیں ہیں موجب باب فصاحت حضرت شاعرؔزمانہ سیکھتا ہے ہم سے ہم وہ دلی والے ہیں
کہیو صبا سلام ہمارا بہار سےہم تو چمن کو چھوڑ کے سوئے قفس چلے
کنج قفس ہی جس کا مقدر ہوا جمیلؔاس کی نظر میں دور خزاں کیا بہار کیا
وہ کھڑا ہے ایک باب علم کی دہلیز پرمیں یہ کہتا ہوں اسے اس خوف میں داخل نہ ہو
انتظار اور دستکوں کے درمیاں کٹتی ہے عمراتنی آسانی سے تو باب ہنر کھلتا نہیں
اترا تھا جس پہ باب حیا کا ورق ورقبستر کے ایک ایک شکن کی شریک تھی
کیسا چمن کہ ہم سے اسیروں کو منع ہےچاک قفس سے باغ کی دیوار دیکھنا
نہ رہے باغ جہاں میں کبھی آرام سے ہمپھنس گئے قید قفس میں جو چھٹے دام سے ہم
آہ کرتا ہوں تو آتی ہے پلٹ کر یہ صداعاشقوں کے واسطے باب اثر کھلتا نہیں
ہم اہل قفس تنہا بھی نہیں ہر روز نسیم صبح وطنیادوں سے معطر آتی ہے اشکوں سے منور جاتی ہے
نہ جانے اس نے کھلے آسماں میں کیا دیکھاپرندہ پھر سے جہان قفس میں لوٹ آیا
راہ مضمون تازہ بند نہیںتا قیامت کھلا ہے باب سخن
بنا لیتا ہے موج خون دل سے اک چمن اپناوہ پابند قفس جو فطرتا آزاد ہوتا ہے
خدا جانے اجل کو پہلے کس پر رحم آئے گاگرفتار قفس پر یا گرفتار نشیمن پر
زوال عصر ہے کوفے میں اور گداگر ہیںکھلا نہیں کوئی در باب التجا کے سوا
مدتیں قید میں گزریں مگر اب تک صیادہم اسیران قفس تازہ گرفتار سے ہیں
خدا گواہ کہ دونوں ہیں دشمن پروازغم قفس ہو کہ راحت ہو آشیانے کی
اسیران قفس کو واسطہ کیا ان جھمیلوں سےچمن میں کب خزاں آئی چمن میں کب بہار آئی
کتاب زیست میں باب الم بھی ہو محفوظسیاہ رات کا منظر سحر میں رکھا جائے
دیکھ کر کالی گھٹا اہل قفساور کیا کرتے تڑپ کر رہ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books