aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baadshah"
یہ بادشاہ نہیں ہے فقیر ہے سورجہمیشہ رات کی جھولی سے دن نکالتا ہے
خبر نہیں ہے مرے بادشاہ کو شایدہزار مرتبہ آزاد یہ غلام ہوا
کہیے کیوں کر نہ اسے بادشہ کشور حسنکہ جہاں جا کے وہ بیٹھا وہیں دربار لگا
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیںغموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
بات سنائے نہ لگی دل کی بجھائے نہ کلی دل کی کھلائے نہ غم و رنج گھٹائے نہ رہ و رسمبڑھائے جو کہو کچھ تو خفا ہو کہے شکوے کی ضرورت جو یہی ہے تو نہ چاہو جو نہ
تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔباہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے
کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گیگزرتے وقت کی ہر موج ٹھہر جائے گی
بھیگی مٹی کی مہک پیاس بڑھا دیتی ہےدرد برسات کی بوندوں میں بسا کرتا ہے
چلے بھی آؤ مرے جیتے جی اب اتنا بھینہ انتظار بڑھاؤ کہ نیند آ جائے
بد گمانی کو بڑھا کر تم نے یہ کیا کر دیاخود بھی تنہا ہو گئے مجھ کو بھی تنہا کر دیا
ہزار مرتبہ بہتر ہے بادشاہی سےاگر نصیب ترے کوچے کی گدائی ہو
وزن ہر چیز کی توقیر بڑھا دیتا ہےزندگی بوجھ سہی پھر بھی اٹھائے رکھئے
دے نشانی کوئی ایسی کہ سدا یاد رہےزخم کی بات ہے کیا زخم تو بھر جائیں گے
پیار کے بندھن خون کے رشتے ٹوٹ گئے خوابوں کی طرحجاگتی آنکھیں دیکھ رہی تھیں کیا کیا کاروبار ہوئے
پھر مری آس بڑھا کر مجھے مایوس نہ کرحاصل غم کو خدا را غم حاصل نہ بنا
اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایتدامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books