aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baazii"
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیساگر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں
وہ دن گئے کہ محبت تھی جان کی بازیکسی سے اب کوئی بچھڑے تو مر نہیں جاتا
تیغ بازی کا شوق اپنی جگہآپ تو قتل عام کر رہے ہیں
ہم بھی کیا زندگی گزار گئےدل کی بازی لگا کے ہار گئے
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
مشکل تھا کچھ تو عشق کی بازی کو جیتناکچھ جیتنے کے خوف سے ہارے چلے گئے
یہ بازی محبت کی بازی ہے ناداںاسے جیتنا ہے تو ہارے چلا جا
لگی تھی جان کی بازی بساط الٹ ڈالییہ کھیل بھی ہمیں یاروں نے ہارنے نہ دیا
عجب چیز ہے یہ محبت کی بازیجو ہارے وہ جیتے جو جیتے وہ ہارے
یاران بے بساط کہ ہر بازئ حیاتکھیلے بغیر ہار گئے مات ہو گئی
شغل بہتر ہے عشق بازی کاکیا حقیقی و کیا مجازی کا
اور کیا دیکھنے کو باقی ہےآپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
وہ اس کمال سے کھیلا تھا عشق کی بازیمیں اپنی فتح سمجھتا تھا مات ہونے تک
خیرات میں دے آیا ہوں جیتی ہوئی بازیدنیا یہ سمجھتی ہے کہ میں ہار گیا ہوں
کسی کی بازی کیسی گھاتوقت کا پانسہ وقت کی بات
محبت اور مائلؔ جلد بازی کیا قیامت ہےسکون دل بنے گا اضطراب آہستہ آہستہ
دل کی بازی ہار کے روئے ہو تو یہ بھی سن رکھواور ابھی تم پیار کرو گے اور ابھی پچھتاؤگے
نشہ میں جی چاہتا ہے بوسہ بازی کیجئےاتنی رخصت دیجئے بندہ نوازی کیجئے
ہار ہی جیت ہے آئین وفا کی رو سےیہ وہ بازی ہے جہاں جیت کے ہارے سارے
میں نے پہنچایا اسے جیت کے ہر خانے میںمیری بازی تھی مری مات سمجھتا ہی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books