aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahb"
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائےایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا
زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوںکیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا
کچے مکان جتنے تھے بارش میں بہہ گئےورنہ جو میرا دکھ تھا وہ دکھ عمر بھر کا تھا
یہ پانی خامشی سے بہہ رہا ہےاسے دیکھیں کہ اس میں ڈوب جائیں
ہم رونے پہ آ جائیں تو دریا ہی بہا دیںشبنم کی طرح سے ہمیں رونا نہیں آتا
آج پھر مجھ سے کہا دریا نےکیا ارادہ ہے بہا لے جاؤں
دشت کی دھوپ ہے جنگل کی گھنی راتیں ہیںاس کہانی میں بہر حال کئی باتیں ہیں
آنکھیں نہ جینے دیں گی تری بے وفا مجھےکیوں کھڑکیوں سے جھانک رہی ہے قضا مجھے
اب یہ عالم ہے کہ غم کی بھی خبر ہوتی نہیںاشک بہہ جاتے ہیں لیکن آنکھ تر ہوتی نہیں
انداز ہو بہ ہو تری آواز پا کا تھادیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا
تم بحر محبت کے کنارے پہ کھڑے تھےتم نے مری آنکھوں میں سمندر نہیں دیکھا
کچھ دور تک تو چمکی تھی میرے لہو کی دھارپھر رات اپنے ساتھ بہا لے گئی مجھے
بہن کی التجا ماں کی محبت ساتھ چلتی ہےوفائے دوستاں بہر مشقت ساتھ چلتی ہے
مری دیوانگی پر ہوش والے بحث فرمائیںمگر پہلے انہیں دیوانہ بننے کی ضرورت ہے
خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیںتو آب جو اسے سمجھا اگر تو چارہ نہیں
کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیںترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں
فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیںڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں
ہم نہ کہتے تھے ہنسی اچھی نہیںآ گئی آخر رکاوٹ دیکھیے
بہر عیادت آئے وہ لیکن قضا کے ساتھدم ہی نکل گیا مرا آواز پا کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books