aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bharosa"
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہےاور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گریہ تری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے
یا تیرے علاوہ بھی کسی شے کی طلب ہےیا اپنی محبت پہ بھروسا نہیں ہم کو
دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھاتالوں کی ایجاد سے پہلے صرف بھروسہ ہوتا تھا
ہر چند اعتبار میں دھوکے بھی ہیں مگریہ تو نہیں کسی پہ بھروسا کیا نہ جائے
آدمی بلبلہ ہے پانی کاکیا بھروسا ہے زندگانی کا
انیسؔ دم کا بھروسا نہیں ٹھہر جاؤچراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیںلیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
انسان کی نیت کا بھروسہ نہیں کوئیملتے ہو تو اس بات کو امکان میں رکھنا
جھوٹ پر اس کے بھروسا کر لیادھوپ اتنی تھی کہ سایا کر لیا
ہم آج راہ تمنا میں جی کو ہار آئےنہ درد و غم کا بھروسا رہا نہ دنیا کا
وہ کہتے ہیں میں زندگانی ہوں تیرییہ سچ ہے تو ان کا بھروسا نہیں ہے
خواب جتنے دیکھنے ہیں آج سارے دیکھ لیںکیا بھروسہ کل کہاں پاگل ہوا لے جائے گی
یوں ملاقات کا یہ دور بنائے رکھیےموت کب ساتھ نبھا جائے بھروسہ کیا ہے
اسے اب بھول جانے کا ارادہ کر لیا ہےبھروسہ غالباً خود پر زیادہ کر لیا ہے
رکھتے ہیں جو اللہ کی قدرت پہ بھروسہدنیا میں کسی کی وہ خوشامد نہیں کرتے
جان تجھ پر کچھ اعتماد نہیںزندگانی کا کیا بھروسا ہے
تم سمندر کی رفاقت پہ بھروسہ نہ کروتشنگی لب پہ سجائے ہوے مر جاؤ گے
کیا بھروسہ زندگی کا ہم کریںآج ہم میں جان ہے کل ہو نہ ہو
عمر جتنی بھی کٹی اس کے بھروسے پہ کٹیاور اب سوچتا ہوں اس کا بھروسہ کیا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books