aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bikharnaa"
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
یہ کار زندگی تھا تو کرنا پڑا مجھےخود کو سمیٹنے میں بکھرنا پڑا مجھے
یاد ہے آنسؔ پہلے تم خود بکھرے تھےآئینے نے تم سے بکھرنا سیکھا تھا
مرے اندر کئی احساس پتھر ہو رہے ہیںیہ شیرازہ بکھرنا اب ضروری ہو گیا ہے
فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتےخوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا
ٹھیس کچھ ایسی لگی ہے کہ بکھرنا ہے اسےدل میں دھڑکن کی جگہ درد ہے اور جان نہیں
عکس در عکس بکھرنا ہے مجھےجانے کیا ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
معلوم ہوا کیسے خزاں آتی ہے گل پرسیکھا ہے بکھرنا ترے انکار سے میں نے
وہ تو خوشبو ہے ہر اک سمت بکھرنا ہے اسےدل کو کیوں ضد ہے کہ آغوش میں بھرنا ہے اسے
درد کی حد سے گزرنا تو ابھی باقی ہےٹوٹ کر میرا بکھرنا تو ابھی باقی ہے
خواب بکھریں گے تو ہم کو بھی بکھرنا ہوگاشب کی اک ایک اذیت سے گزرنا ہوگا
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھاوہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیںپھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
میں نے چاہا ہے تجھے عام سے انساں کی طرحتو مرا خواب نہیں ہے جو بکھر جائے گا
یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے مگرجاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books