aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buniyaado.n"
مجھے خبر ہے کیا کچھ ہے بنیادوں میںتیری بستی کا پہلا مزدور تھا میں
آ کہ مضبوط کریں پیار کی بنیادوں کوگھر شکستہ ہو تو برسات میں بٹ جاتا ہے
خوش نما گنبد تو کوئی اور ہےہم تو بنیادوں کے پتھر بن گئے
عقل کو تنقید سے فرصت نہیںعشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
منور ماں کے آگے یوں کبھی کھل کر نہیں روناجہاں بنیاد ہو اتنی نمی اچھی نہیں ہوتی
بہت مشکل زمانوں میں بھی ہم اہل محبتوفا پر عشق کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں
جس نے بنیاد گلستاں کی کبھی ڈالی تھیاس کو گلشن سے گزرنے نہیں دیتی دنیا
وہ مجبوری موت ہے جس میں کاسے کو بنیاد ملےپیاس کی شدت جب بڑھتی ہے ڈر لگتا ہے پانی سے
انقلابات دہر کی بنیادحق جو حق دار تک نہیں پہنچا
رشی کے فاقوں سے ٹوٹا نہ برہمن کا طلسمعصا نہ ہو تو کلیمیؑ ہے کار بے بنیاد
دو تند ہواؤں پر بنیاد ہے طوفاں کییا تم نہ حسیں ہوتے یا میں نہ جواں ہوتا
اس ہی بنیاد پر کیوں نہ مل جائیں ہمآپ تنہا بہت ہم اکیلے بہت
ان کا وعدہ ان کا پیماں ان کا اقرار ان کا قولجتنی باتیں ہیں حسینوں کی وہ بے بنیاد ہیں
رکھی ہوئی ہے دونوں کی بنیاد ریت پرصحرائے بے کراں کو سمندر لکھیں گے ہم
دیہات کے وجود کو قصبہ نگل گیاقصبے کا جسم شہر کی بنیاد کھا گئی
روشنی ہے کسی کے ہونے سےورنہ بنیاد تو اندھیرا تھا
میں اگر ٹوٹا تو سارا شہر بکھرے گا نبیلؔایسا پتھر ہوں فصیل شہر کی بنیاد کا
کوئی تعمیر کی صورت تو نکلےہمیں منظور ہے بنیاد ہونا
ریختہ گوئی کی بنیاد ولیؔ نے ڈالیبعد ازاں خلق کو مرزاؔ سے ہے اور میرؔ سے فیض
سب حفاظت کر رہیں ہیں مستقل دیوار کیجب کہ حملہ ہو رہا ہے مستقل بنیاد پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books