aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bure"
دوستی کس سے نہ تھی کس سے مجھے پیار نہ تھاجب برے وقت پہ دیکھا تو کوئی یار نہ تھا
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہےہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے
شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گےیہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گے
عیش کے یار تو اغیار بھی بن جاتے ہیںدوست وہ ہیں جو برے وقت میں کام آتے ہیں
غم مجھے دیتے ہو اوروں کی خوشی کے واسطےکیوں برے بنتے ہو تم ناحق کسی کے واسطے
ہو نہ مایوس خدا سے بسملؔیہ برے دن بھی گزر جائیں گے
خدا نے نیک صورت دی تو سیکھو نیک باتیں بھیبرے ہوتے ہو اچھے ہو کے یہ کیا بد زبانی ہے
احسانؔ اپنا کوئی برے وقت کا نہیںاحباب بے وفا ہیں خدا بے نیاز ہے
ایک ہم ہیں کہ جہاں جائیں برے کہلائیںایک وہ ہیں کہ جہاں جائیں وہیں اچھے ہیں
وائے قسمت وہ بھی کہتے ہیں براہم برے سب سے ہوئے جن کے لیے
جتنے اچھے ہیں میں ہوں ان میں براہیں برے جتنے ان میں اچھا ہوں
اچھے برے کو وہ ابھی پہچانتے نہیںکمسن ہیں بھولے بھالے ہیں کچھ جانتے نہیں
چھیڑ معشوق سے کیجے تو ذرا تھم تھم کرروز کے نامہ و پیغام برے ہوتے ہیں
چلتے ہیں بچ کے شیخ و برہمن کے سائے سےاپنا یہی عمل ہے برے آدمی کے ساتھ
محسنؔ برے دنوں میں نیا دوست کون ہوہے جس کا پہلا قرض اسی سے سوال کر
برے بھلے میں فرق ہے یہ جانتے ہیں سب مگرہے کون نیک کون بد نظر نظر کی بات ہے
میرے ماحول میں ہر سمت برے لوگ نہیںکچھ بھلے بھی مرے ہم راہ چلے آتے ہیں
اری بے کسی تیرے قربان جاؤںبرے وقت میں ایک تو رہ گئی ہے
کوچۂ یار سے یا رب نہ اٹھانا ہم کواس برے حال میں بھی ہم تو یہیں اچھے ہیں
تمہارے سامنے کیا مصحفیؔ پڑھے اشعاربھلے برے کی تو اب تک تمہیں تمیز نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books