aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhalkaa"
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
مدت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔاک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہمیں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا
دھمکا کے بوسے لوں گا رخ رشک ماہ کاچندا وصول ہوتا ہے صاحب دباؤ سے
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادرپاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئیخواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
رات کی دھڑکن جب تک جاری رہتی ہےسوتے نہیں ہم ذمہ داری رہتی ہے
ہم کیا کریں سوال یہ سوچا نہیں ابھیوہ کیا جواب دیں گے یہ دھڑکا ابھی سے ہے
اس طرح نگاہیں مت پھیرو، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائےسینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا، دل ہی تو ہے
کھڑکی نے آنکھیں کھولیدروازے کا دل دھڑکا
سائے ڈھلنے چراغ جلنے لگےلوگ اپنے گھروں کو چلنے لگے
فریب آرزو کی سہل انگاری نہیں جاتیہم اپنے دل کی دھڑکن کو تری آواز پا سمجھے
کمرے ویراں آنگن خالی پھر یہ کیسی آوازیںشاید میرے دل کی دھڑکن چنی ہے ان دیواروں میں
دل کی دھڑکن بھی بڑی چیز ہے تنہائی میںتیری کھوئی ہوئی آواز سنا کرتے ہیں
دل کی دھڑکن کو سنا غور سے کل رات عدیلؔجس کو میں ڈھونڈھتا رہتا ہوں بسا ہے مجھ میں
قتیلؔ اب دل کی دھڑکن بن گئی ہے چاپ قدموں کیکوئی میری طرف آتا ہوا محسوس ہوتا ہے
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books