aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dilaasa"
کوئی اشارہ دلاسا نہ کوئی وعدہ مگرجب آئی شام ترا انتظار کرنے لگے
نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملےتو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے
جاتے جاتے دیا اس طرح دلاسا اس نےبیچ دریا میں کوئی جیسے کنارہ نکلا
سب ستارے دلاسہ دیتے ہیںچاند راتوں کو چیختا ہے بہت
قلق اور دل میں سوا ہو گیادلاسا تمہارا بلا ہو گیا
نہ تسلی نہ تشفی نہ دلاسا نہ وفاعمر کو کاٹیں ترے چاہنے والے کیوں کر
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنامیں پریشان ہوا جس کی پریشانی پر
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنایہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہےسنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانےکس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے
لوگ دیتے رہے کیا کیا نہ دلاسے مجھ کوزخم گہرا ہی سہی زخم ہے بھر جائے گا
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
کوئی دیوانہ کہتا ہے کوئی پاگل سمجھتا ہےمگر دھرتی کی بے چینی کو بس بادل سمجھتا ہے
کتنی دلکش ہیں تری تصویر کی رعنائیاںلیکن اے پردہ نشیں تصویر پھر تصویر ہے
میں جاتا ہوں دل کو ترے پاس چھوڑےمری یاد تجھ کو دلاتا رہے گا
کون تنہائی کا احساس دلاتا ہے مجھےیہ بھرا شہر بھی تنہا نظر آتا ہے مجھے
تو کہیں ہو دل دیوانہ وہاں پہنچے گاشمع ہوگی جہاں پروانہ وہاں پہنچے گا
کچھ کہہ کے اس نے پھر مجھے دیوانہ کر دیااتنی سی بات تھی جسے افسانہ کر دیا
یوں تیری رہ گزر سے دیوانہ وار گزرےکاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books