aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "duur"
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھاوہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیںکسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میںجو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا
دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھااس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا
اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطراتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے
ساری دنیا سے دور ہو جائےجو ذرا تیرے پاس ہو بیٹھے
خواہشیں ہیں گھر سے باہر دور جانے کی بہتشوق لیکن دل میں واپس لوٹ کر آنے کا تھا
ہو دور اس طرح کہ ترا غم جدا نہ ہوپاس آ تو یوں کہ جیسے کبھی تو ملا نہ ہو
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہےیہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
تلاش رزق کا یہ مرحلہ عجب ہے کہ ہمگھروں سے دور بھی گھر کے لیے بسے ہوئے ہیں
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گیلوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے
اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیاجس کو گلے لگا لیا وہ دور ہو گیا
دور رہتی ہیں سدا ان سے بلائیں ساحلاپنے ماں باپ کی جو روز دعا لیتے ہیں
گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہییاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books