aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faanii"
ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانیؔزندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا
سنے جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوےکفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ
ناامیدی موت سے کہتی ہے اپنا کام کرآس کہتی ہے ٹھہر خط کا جواب آنے کو ہے
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
ہر مصیبت کا دیا ایک تبسم سے جواباس طرح گردش دوراں کو رلایا میں نے
دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہےموت ملے تو مفت نہ لوں ہستی کی کیا ہستی ہے
دل سراپا درد تھا وہ ابتدائے عشق تھیانتہا یہ ہے کہ فانیؔ درد اب دل ہو گیا
آتے ہیں عیادت کو تو کرتے ہیں نصیحتاحباب سے غم خوار ہوا بھی نہیں جاتا
ذکر جب چھڑ گیا قیامت کابات پہنچی تری جوانی تک
موت کا انتظار باقی ہےآپ کا انتظار تھا نہ رہا
نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلومرہا یہ وہم کہ ہم ہیں سو وہ بھی کیا معلوم
آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیںجو اجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے
کچھ کٹی ہمت سوال میں عمرکچھ امید جواب میں گزری
موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔگرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے
یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانیؔلیکن تری رحمت کی تاخیر کو کیا کہیے
جوانی کو بچا سکتے تو ہیں ہر داغ سے واعظمگر ایسی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
یوں چرائیں اس نے آنکھیں سادگی تو دیکھیےبزم میں گویا مری جانب اشارا کر دیا
بہلا نہ دل نہ تیرگیٔ شام غم گئییہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں
اس کو بھولے تو ہوئے ہو فانیؔکیا کروگے وہ اگر یاد آیا
اپنی جنت مجھے دکھلا نہ سکا تو واعظکوچۂ یار میں چل دیکھ لے جنت میری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books