aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faqat"
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کانہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دموصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہےجینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے
چمن میں رکھتے ہیں کانٹے بھی اک مقام اے دوستفقط گلوں سے ہی گلشن کی آبرو تو نہیں
میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرنتم سے یہ کس نے کہا آگ لگا دی جائے
ہم کو نہ مل سکا تو فقط اک سکون دلاے زندگی وگرنہ زمانے میں کیا نہ تھا
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیںکچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
قاصد پیام شوق کو دینا بہت نہ طولکہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں
دیکھوں ترے ہاتھوں کو تو لگتا ہے ترے ہاتھمندر میں فقط دیپ جلانے کے لیے ہیں
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلطخوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
فقط تم ہی نہیں ناراض مجھ سے جان جاناںمرے اندر کا انساں تک خفا ہے انتہا ہے
میں اب ہر شخص سے اکتا چکا ہوںفقط کچھ دوست ہیں اور دوست بھی کیا
راستہ دے کہ محبت میں بدن شامل ہےمیں فقط روح نہیں ہوں مجھے ہلکا نہ سمجھ
محبتیں تو فقط انتہائیں مانگتی ہیںمحبتوں میں بھلا اعتدال کیا کرنا
دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتامیں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں
خرابی ہو رہی ہے تو فقط مجھ میں ہی ساریمرے چاروں طرف تو خوب اچھا ہو رہا ہے
حسینوں سے فقط صاحب سلامت دور کی اچھینہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books