aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gazal"
میں تو غزل سنا کے اکیلا کھڑا رہاسب اپنے اپنے چاہنے والوں میں کھو گئے
میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرنتم سے یہ کس نے کہا آگ لگا دی جائے
کبھی لفظوں سے غداری نہ کرناغزل پڑھنا اداکاری نہ کرنا
خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطرابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا
روز پتھر کی حمایت میں غزل لکھتے ہیںروز شیشوں سے کوئی کام نکل پڑتا ہے
فلاں سے تھی غزل بہتر فلاں کیفلاں کے زخم اچھے تھے فلاں سے
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہےمیں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے
غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دیناذرا عمر رفتہ کو آواز دینا
غزل کا شعر تو ہوتا ہے بس کسی کے لیےمگر ستم ہے کہ سب کو سنانا پڑتا ہے
ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیںفرازؔ اب ذرا لہجہ بدل کے دیکھتے ہیں
بلبل غزل سرائی آگے ہمارے مت کرسب ہم سے سیکھتے ہیں انداز گفتگو کا
میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیںشعر کہتی ہوئی آنکھیں اس کی
میں جسے اوڑھتا بچھاتا ہوںوہ غزل آپ کو سناتا ہوں
کیسے سکون پاؤں تجھے دیکھنے کے بعداب کیا غزل سناؤں تجھے دیکھنے کے بعد
ہم سے پوچھو کہ غزل کیا ہے غزل کا فن کیاچند لفظوں میں کوئی آگ چھپا دی جائے
حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیںان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں
عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کاغزل جیسی زباں وہ بولتا ہے
غزل کے پردے میں بے پردہ خواہشیں لکھنانہ آیا ہم کو برہنہ گزارشیں لکھنا
چھپی ہے ان گنت چنگاریاں لفظوں کے دامن میںذرا پڑھنا غزل کی یہ کتاب آہستہ آہستہ
کچھ تو پڑھیے کہ لوگ کہتے ہیںآج غالبؔ غزل سرا نہ ہوا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books