aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gila"
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھیوہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہکی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے
نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگزگلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنےتو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں
ان چراغوں میں تیل ہی کم تھاکیوں گلہ پھر ہمیں ہوا سے رہے
عرض احوال کو گلا سمجھےکیا کہا میں نے آپ کیا سمجھے
میں تجھ سے ساتھ بھی تو عمر بھر کا چاہتا تھاسو اب تجھ سے گلا بھی عمر بھر کا ہو گیا ہے
جب توقع ہی اٹھ گئی غالبؔکیوں کسی کا گلہ کرے کوئی
دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے جان پردل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا
اب کسی سے بھی شکایت نہ رہیجانے کس کس سے گلا تھا پہلے
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
پھر نہ کیجے مری گستاخ نگاہی کا گلادیکھیے آپ نے پھر پیار سے دیکھا مجھ کو
وہ جس گھمنڈ سے بچھڑا گلہ تو اس کا ہےکہ ساری بات محبت میں رکھ رکھاؤ کی تھی
ہے آج یہ گلہ کہ اکیلا ہے شہریارؔترسو گے کل ہجوم میں تنہائی کے لئے
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امیدلو اب کبھی گلا نہ کریں گے کسی سے ہم
کانٹے تو خیر کانٹے ہیں اس کا گلہ ہی کیاپھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا
سنتا ہوں کہ تجھ کو بھی زمانے سے گلہ ہےمجھ کو بھی یہ دنیا نہیں راس آئی ادھر آ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books