aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "god"
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
زمیں کی گود میں اتنا سکون تھا انجمؔکہ جو گیا وہ سفر کی تھکان بھول گیا
وہ اور ہیں کناروں پہ پاتے ہیں جو سکوںہم کو قرار ملتا ہے طوفاں کی گود میں
جائیں گے ایک روز سمندر کی گود میںدریا کے ساتھ ریت کی تحریر اور ہم
کیفؔ یوں آغوش فن میں ذہن کو نیند آ گئیجیسے ماں کی گود میں بچہ سسک کر سو گیا
جسم اس کی گود میں ہو روح تیرے رو بہ روفاحشہ کے گرم بستر پر ریاکاری کروں
غنچۂ گل کے صبا گود بھری جاتی ہےایک پری آتی ہے اور ایک پری جاتی ہے
موت کی گود میں جب تک نہیں تو سو جاتاتو صداؔ چین سے ہرگز نہیں سونے والا
آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکیاللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیںابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
برا نہ مان ضیاؔ اس کی صاف گوئی کاجو درد مند بھی ہے اور بے ادب بھی نہیں
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئےلیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
آغوش سیں سجن کے ہمن کوں کیا کنارماروں گا اس رقیب کوں چھڑیوں سے گود گود
وہ صاف گو ہے مگر بات کا ہنر سیکھےبدن حسیں ہے تو کیا بے لباس آئے گا
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہےرہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارامٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
پتوار گر گئی تھی سمندر کی گود میںدل کا سفینہ پھر بھی لہو کے سفر میں تھا
یوں تو دیئے فریب سہاروں نے عمر بھردل کو بڑا سکوں تھا سہاروں کی گود میں
گو اپنے ہزار نام رکھ لوںپر اپنے سوا میں اور کیا ہوں
محنت کر کے ہم تو آخر بھوکے بھی سو جائیں گےیا مولا تو برکت رکھنا بچوں کی گڑ دھانی میں
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books