aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gosh"
میں جو چپ تھا ہمہ تن گوش تھی بستی ساریاب مرے منہ میں زباں ہے کوئی سنتا ہی نہیں
پھونکا ہے کس نے گوش محبت میں اے خداافسون انتظار تمنا کہیں جسے
سارا عالم ہمہ تن گوش ہوا جاتا ہےساز ہستی ہے کہ خاموش ہوا جاتا ہے
برقعہ کو الٹ مجھ سے جو کرتا ہے وہ باتیںاب میں ہمہ تن گوش بنوں یا ہمہ تن چشم
باتوں نے اس کی ہم کو خاموش کر دیا ہےآگے زباں تھی لیکن اب گوش کر دیا
ہماری بات محبت سیں تم جو گوش کروتو اپنی پریم کہانی تمہیں سناؤں گا
گل آتے ہیں ہستی میں عدم سے ہمہ تن گوشبلبل کا یہ نالہ نہیں افسانہ ہے اس کا
اے کاش مرے گوش و نظر بھی رہیں ثابتجب حسن سنا جائے یا نغمہ نظر آئے
حصار گوش سماعت کی دسترس میں کہاںتو وہ صدا جو فقط جسم کو سنائی دے
اشعار میرے سن کے وہ خاموش ہو گیاغنچہ برنگ گل ہمہ تن گوش ہو گیا
شاید اسی کا ذکر ہو یارو میں اس لیےسنتا ہوں گوش دل سے ہر اک مرد و زن کی بات
نہ پہنچا گوش تک اک تیرے ہیہاتہزاروں نالہ نکلا اس دہن سے
آج بار گوش ہے میری صدا اس کو مگرمیرے شعروں کو زمانہ دیر تک دہرائے گا
تو گوش دل سے سنے اس کو گر بت بے مہرفسانہ طرفہ ہے اور ماجرا ہے زور مرا
گوش مشتاق صدائے نالۂ دل اب کہاںشعر اگر دل کے لہو میں ڈوب کر نکلے تو کیا
ساقیا ہجر میں کب ہے ہوس گفت و شنیدساغر گوش سے مینائے زباں دور رہے
پھر گیا آنکھوں میں اس کان کے موتی کا خیالگوش گل تک نہ کوئی قطرۂ شبنم آیا
تمہیں نہیں ہو اگر آج گوش بر آوازیہ میری فکر یہ میری نوا ہے کس کے لیے
پردۂ گوش اسیراں نہ ہوئی اک شب گرمپانو کس مردے کا یارب مری زنجیر میں تھا
دلوں میں نور ہے ترسیل گوش کر بھی ہوپیام جاتے نہیں طرز لن ترانی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books