aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gulaab-e-taaza"
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
ہے تماشا گاہ سوز تازہ ہر یک عضو تنجوں چراغان دوالی صف بہ صف جلتا ہوں میں
راہ مضمون تازہ بند نہیںتا قیامت کھلا ہے باب سخن
اپنا ہر انداز آنکھوں کو تر و تازہ لگاکتنے دن کے بعد مجھ کو آئینہ اچھا لگا
تم جلانا مجھے چاہو تو جلا دو لیکننخل تازہ جو جلے گا تو دھواں بھی دے گا
ہمیں ہر آنے والا زخم تازہ دے کے جاتا ہےہمارے چاند سورج اور ستارے ایک جیسے ہیں
دکھاؤ صورت تازہ بیان سے پہلےکہانی اور ہے کچھ داستان سے پہلے
خیال تازہ سے کرتے ہیں خواب نو تخلیقظفرؔ زمینیں نئی آسماں سے کھینچتے ہیں
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
گلزار میں پھر کوئی گل تازہ کھلا کیاگھبرائی سی پھرتی ہے تو اے باد صبا کیا
گالیاں زخم کہن کو دیکھ کر دیتی ہو کیوںباسی کھانے میں ملاتے ہو طعام تازہ آج
برہنہ دیکھ کر عاشق میں جان تازہ آتی ہےسراپا روح کا عالم ہے تیرے جسم عریاں میں
مونس تازہ ہیں یہ درد و الممدتوں کا رفیق ہے غم تو
لکھ لکھ کے نظیرؔ اس غزل تازہ کو خوباںرکھ لیں گے کتابوں میں یہ رنگ پر طائر
کوئی تو آئے سنائے نوید تازہ مجھےاٹھو کہ حشر سے پہلے حساب ہونے لگا
ہوائے تازہ کا جھونکا ادھر سے کیا گزراگرے پڑے ہوئے پتوں میں جان آ گئی ہے
میر کے بعد غالب و اقبالاک صدا، اک صدی میں گزری ہے
غالبؔ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیںروئیے زار زار کیا کیجیے ہاے ہاے کیوں
دھویا گیا تمام ہمارا غبار دلگریے نے دل سے خوب نکالا بخار دل
غبار دل کو میں مژگان یار سے جھاڑاکہ سچ ہے ہوتی ہے جاروب آستیں گھر کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books