aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gulshan-e-yaad"
اہل وفا سے ترک تعلق کر لو پر اک بات کہیںکل تم ان کو یاد کرو گے کل تم انہیں پکارو گے
یاد کا کیا ہے آ گئی پھر سےآنکھ کا کیا ہے پھر سے رو لی ہے
کیوں اجاڑا زاہدو بتخانۂ آباد کومسجدیں کافی نہ ہوتیں کیا خدا کی یاد کو
اے باغباں نہیں ترے گلشن سے کچھ غرضمجھ سے قسم لے چھیڑوں اگر برگ و بر کہیں
اک لفظ یاد تھا مجھے ترک وفا مگربھولا ہوا ہوں ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی
دنیا سے یاسؔ جانے کو جی چاہتا نہیںاللہ رے حسن گلشن ناپائیدار کا
ہمیں پہ ختم ہے معیار گلشن ہستیہمارے بعد نہ خوشبو چمن سے آئے گی
گرچہ تم تازہ گل گلشن رعنائی ہوپھر بھی یہ عیب ہے اک تم میں کہ ہرجائی ہو
غور سے دیکھ گلشن دنیاہر طرف خواہشوں کا دلدل ہے
گلشن عشق کا تماشا دیکھسر منصور پھل ہے دار درخت
گلشن دہر سے خوشبو کی طرح گزرا میںسب کو مہکایا مگر اپنی نمائش نہیں کی
دماغ دے جو خدا گلشن محبت میںہر ایک گل سے ترے پیرہن کی بو آئے
اس گلشن ہستی کا ہر رنگ نرالا ہےجب رونے لگی شبنم پھولوں کو ہنسی آئی
گلشن خلد میں ہر چند کہ دل بہلایاکوچۂ یار مگر دل سے بھلایا نہ گیا
گلشن خلد کی کیا بات ہے کیا کہنا ہےپر ہمیں تیرے ہی کوچے میں پڑا رہنا ہے
یار تنہا گھر میں ہے افسوس لیکن ہم نہیںحور تو ہے گلشن فردوس میں آدم نہیں
یہ وصل کی رت ہے کہ جدائی کا ہے موسمیہ گلشن دل ہے کہ بیابان کہیں کا
ہم گلشن حیرت میں ہیں پرواز کہاں کیجوں بلبل تصویر کبھی ٹک نہ ہلے پر
گلشن دہر میں سو رنگ ہیں حاتمؔ اس کےوہ کہیں گل ہے کہیں بو ہے کہیں بوٹا ہے
صد یاد یاد جونؔ وہ ہنگام دل کہ جبہم ایک گام کے نہ تھے پر ہفت خواں کے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books