aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gumaan"
آنکھیں جو اٹھائے تو محبت کا گماں ہونظروں کو جھکائے تو شکایت سی لگے ہے
یہ کس مقام پہ لائی ہے میری تنہائیکہ مجھ سے آج کوئی بد گماں نہیں ہوتا
اسے گماں ہے کہ میری اڑان کچھ کم ہےمجھے یقیں ہے کہ یہ آسمان کچھ کم ہے
ہے غلط گر گمان میں کچھ ہےتجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے
یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کاکوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے
جو چپ رہا تو وہ سمجھے گا بد گمان مجھےبرا بھلا ہی سہی کچھ تو بول آؤں میں
ترا یقین ہوں میں کب سے اس گمان میں تھامیں زندگی کے بڑے سخت امتحان میں تھا
اب تلک اس کو دھیان ہو میراکیا پتہ یہ گمان ہو میرا
نہ وہ اقرار کرتا ہے نہ وہ انکار کرتا ہےہمیں پھر بھی گماں ہے وہ ہمیں سے پیار کرتا ہے
مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائےکہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے
کل اس کی آنکھ نے کیا زندہ گفتگو کی تھیگمان تک نہ ہوا وہ بچھڑنے والا ہے
بد گماں ہو کے مل اے دوست جو ملنا ہے تجھےیہ جھجھکتے ہوئے ملنا کوئی ملنا بھی نہیں
سمجھے تھے ہم جو دوست تجھے اے میاں غلطتیرا نہیں ہے جرم ہمارا گماں غلط
بدگماں آپ ہیں کیوں آپ سے شکوہ ہے کسےجو شکایت ہے ہمیں گردش ایام سے ہے
ہر شخص کو گمان کہ منزل نہیں ہے دوریہ تو بتائیے کہ پتہ کس کے پاس ہے
محبت بد گماں ہو جائے تو زندہ نہیں رہتیاثر دل پر تمہاری بے رخی سے کچھ نہیں ہوتا
رکا ہوں کس کے وہم میں مرے گمان میں نہیںچراغ جل رہا ہے اور کوئی مکان میں نہیں
علم کیا علم کی حقیقت کیاجیسی جس کے گمان میں آئی
کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہوکہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا
ہم جور پرستوں پہ گماں ترک وفا کایہ وہم کہیں تم کو گنہ گار نہ کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books