aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "halvaa"
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیاجب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میںپھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
اک نام کیا لکھا ترا ساحل کی ریت پرپھر عمر بھر ہوا سے مری دشمنی رہی
کہیں زمیں سے تعلق نہ ختم ہو جائےبہت نہ خود کو ہوا میں اچھالیے صاحب
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہمجو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
ان چراغوں میں تیل ہی کم تھاکیوں گلہ پھر ہمیں ہوا سے رہے
یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہےہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے
ہوا خفا تھی مگر اتنی سنگ دل بھی نہ تھیہمیں کو شمع جلانے کا حوصلہ نہ ہوا
چراغ گھر کا ہو محفل کا ہو کہ مندر کاہوا کے پاس کوئی مصلحت نہیں ہوتی
جلانے والے جلاتے ہی ہیں چراغ آخریہ کیا کہا کہ ہوا تیز ہے زمانے کی
اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیواور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے
وقت کس تیزی سے گزرا روزمرہ میں منیرؔآج کل ہوتا گیا اور دن ہوا ہوتے گئے
صدا ایک ہی رخ نہیں ناؤ چلتیچلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرےجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
کوئی چراغ جلاتا نہیں سلیقے سےمگر سبھی کو شکایت ہوا سے ہوتی ہے
پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیںزمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
کچھ لوگ جو سوار ہیں کاغذ کی ناؤ پرتہمت تراشتے ہیں ہوا کے دباؤ پر
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books