aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "huzuur"
تیرا امام بے حضور تیری نماز بے سرورایسی نماز سے گزر ایسے امام سے گزر
میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضورمیں آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا
غالبؔ نہ کر حضور میں تو بار بار عرضظاہر ہے تیرا حال سب ان پر کہے بغیر
سو جائیے حضور کہ اب رات ہو گئیجو بات ہونے والی تھی وہ بات ہو گئی
شکوۂ غم ترے حضور کیاہم نے بے شک بڑا قصور کیا
حضور آپ کوئی فیصلہ کریں تو سہیہیں سر جھکے ہوئے دربار بھی لگا ہوا ہے
جب سے ملا ہے ساتھ مجھے آپ کا حضورسب خواب زندگی کے ہمارے سنور گئے
توڑا ہے دم ابھی ابھی بیمار ہجر نےآئے مگر حضور کو تاخیر ہو گئی
حیات آج بھی کنیز ہے حضور جبر میںجو زندگی کو جیت لے وہ زندگی کا مرد ہے
حضور آپ تکلف میں کیوں پڑے ہوئے ہیںمرے ہوؤں کے جنم دن نہیں مناتا کوئی
کتنی باتیں بنا کے لاؤں لیکیاد رہتیں ترے حضور نہیں
بہار حسن یہ دو دن کی چاندنی ہے حضورجو بات اب کی برس ہے وہ پار سال نہیں
اپنی محفل سے عبث ہم کو اٹھاتے ہیں حضورچپکے بیٹھے ہیں الگ آپ کا کیا لیتے ہیں
ہم وہ نہیں سنیں جو برائی حضور کییہ آپ تھے جو غیر کی باتوں میں آ گئے
رات مجلس میں ترے حسن کے شعلے کے حضورشمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا
میں ہاتھ جوڑتا ہوں بڑی دیر سے حضورلگ جائیے گلے سے اب انکار ہو چکا
صبح ہیں سجدے میں ہم تو شام ساقی کے حضوربندگی اپنی جگہ اور مے کشی اپنی جگہ
خواہش پری کی ہے نہ تمنا ہے حور کیآنکھوں کے آگے بس رہے صورت حضور کی
وعدہ کیا ہے غیر سے اور وہ بھی وصل کاکلی کرو حضور ہوا ہے دہن خراب
سنتا ہوں سرنگوں تھے فرشتے مرے حضورمیں جانے اپنی ذات کے کس مرحلے میں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books