aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "intihaa"
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیںدو گز زمیں بھی چاہیئے دو گز کفن کے بعد
آگ تھے ابتدائے عشق میں ہماب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
علم کی ابتدا ہے ہنگامہعلم کی انتہا ہے خاموشی
دل سراپا درد تھا وہ ابتدائے عشق تھیانتہا یہ ہے کہ فانیؔ درد اب دل ہو گیا
وہاں سے ہے مری ہمت کی ابتدا واللہجو انتہا ہے ترے صبر آزمانے کی
ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محالانتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیا
ایک جیسے لگ رہے ہیں اب سبھی چہرے مجھےہوش کی یہ انتہا ہے یا بہت نشے میں ہوں
نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلومرہا یہ وہم کہ ہم ہیں سو وہ بھی کیا معلوم
ابتدا یہ تھی کہ میں تھا اور دعویٰ علم کاانتہا یہ ہے کہ اس دعوے پہ شرمایا بہت
عشق تری انتہا عشق مری انتہاتو بھی ابھی نا تمام میں بھی ابھی نا تمام
عقل میں جو گھر گیا لا انتہا کیوں کر ہواجو سما میں آ گیا پھر وہ خدا کیوں کر ہوا
فقط تم ہی نہیں ناراض مجھ سے جان جاناںمرے اندر کا انساں تک خفا ہے انتہا ہے
ہم نے بے انتہا وفا کر کےبے وفاؤں سے انتقام لیا
کہیں یہ اپنی محبت کی انتہا تو نہیںبہت دنوں سے تری یاد بھی نہیں آئی
سچ گھٹے یا بڑھے تو سچ نہ رہےجھوٹ کی کوئی انتہا ہی نہیں
عشق کی ابتدا تو جانتے ہیںعشق کی انتہا نہیں معلوم
وہ امید کیا جس کی ہو انتہاوہ وعدہ نہیں جو وفا ہو گیا
ابتدا وہ تھی کہ جینے کے لیے مرتا تھا میںانتہا یہ ہے کہ مرنے کی بھی حسرت نہ رہی
ہے انتہائے یاس بھی اک ابتدائے شوقپھر آ گئے وہیں پہ چلے تھے جہاں سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books