aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "iqraar"
اقرار ہے کہ دل سے تمہیں چاہتے ہیں ہمکچھ اس گناہ کی بھی سزا ہے تمہارے پاس
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبیہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھومنہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اس کی
نہ وہ اقرار کرتا ہے نہ وہ انکار کرتا ہےہمیں پھر بھی گماں ہے وہ ہمیں سے پیار کرتا ہے
چشم انکار میں اقرار بھی ہو سکتا تھاچھیڑنے کو مجھے پھر میری انا پوچھتی ہے
محبت کے اقرار سے شرم کب تککبھی سامنا ہو تو مجبور کر دوں
وہ خدا ہے تو مری روح میں اقرار کرےکیوں پریشان کرے دور کا بسنے والا
انکار ہی کر دیجیے اقرار نہیں توالجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں تو
ایسے اقرار میں انکار کے سو پہلو ہیںوہ تو کہیے کہ لبوں پہ نہ تبسم آئے
یہ اور بات کہ اقرار کر سکیں نہ کبھیمری وفا کا مگر ان کو اعتبار تو ہے
جب چاہا اقرار کیا ہے جب چاہا انکار کیادیکھو ہم نے خود ہی سے یہ کیسا انوکھا پیار کیا
کس بات پر تری میں کروں اعتبار ہائےاقرار یک طرف ہے تو انکار یک طرف
اقرار محبت تو بڑی بات ہے لیکنانکار محبت کی ادا اور ہی کچھ ہے
ساقی مری خموش مزاجی کی لاج رکھاقرار گر نہیں ہے تو انکار بھی نہیں
جانے کب کیسے گرفتار محبت ہوئے ہمجانے کب ڈھل گئے اقرار میں انکار کے رنگ
تیری دہلیز پہ اقرار کی امید لیےپھر کھڑے ہیں ترے انکار کے مارے ہوئے لوگ
ان مست نگاہوں نے خود اپنا بھرم کھولاانکار کے پردے میں اقرار نظر آئے
نہیں منظور جب ملنا تو وعدے کی ضرورت کیایہ تم کو جھوٹی موٹی عادت اقرار کیسی ہے
ان کا وعدہ ان کا پیماں ان کا اقرار ان کا قولجتنی باتیں ہیں حسینوں کی وہ بے بنیاد ہیں
تیرے سامنے آتے ہوئے گھبراتا ہوںلب پہ ترا اقرار ہے دل میں چور بہت
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books