aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ishtiyaq"
دہکی ہے آگ دل میں پڑے اشتیاق کیتیرے سوائے کس سے ہو اس کا علاج آج
انہیں کو عرض وفا کا تھا اشتیاق بہتانہیں کو عرض وفا نا گوار گزری ہے
اسی سے مجھ کو ملا اشتیاق منزل کامرے سفر کو فضائے سفر اسی سے ملی
چاند ہیں نہ تارے ہیں آسماں کے آنگن میںرقص کرتے ہیں شعلے اب تو شب کے دامن میں
تنگ آ جب جب کہا میں نے کہ مر جاؤں کہیںبد گماں سمجھا کہ اس کو اشتیاق حور ہے
نظر آتی نہیں سڑکوں پہ لاشیںامیر شہر اندھا ہو گیا ہے
مدت سے اشتیاق ہے بوس و کنار کاگر حکم ہو شروع کرے اپنا کام حرص
ایراد کر نہ پڑھ کے مرا خط کہ یہ تمامبے ربطیاں ہیں ثمرۂ ہنگام اشتیاق
کیا ہے اس نے ہر اک سے وصال کا وعدہاس اشتیاق میں مرنا ضروری ہوتا ہے
میں بزم میں تیری ہوں نہ ہونے کے برابراس پر بھی ترے خاطر نازک پہ گراں ہوں
اشتیاق رقص میں حد سے نکلتے جا رہےدائرے کو کھینچ کر اوقات میں لانا پڑا
کٹ گئی احتیاط عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوںیہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
یہ اور بات کہ آندھی ہمارے بس میں نہیںمگر چراغ جلانا تو اختیار میں ہے
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
جب کہ پہلو سے یار اٹھتا ہےدرد بے اختیار اٹھتا ہے
خوابوں پر اختیار نہ یادوں پہ زور ہےکب زندگی گزاری ہے اپنے حساب میں
اب اپنا اختیار ہے چاہے جہاں چلیںرہبر سے اپنی راہ جدا کر چکے ہیں ہم
اپنی ناکامیوں پہ آخر کارمسکرانا تو اختیار میں ہے
کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیںاختیار اپنی جگہ ہے بے بسی اپنی جگہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books