aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ixA8"
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں
ہم نے اکثر تمہاری راہوں میںرک کر اپنا ہی انتظار کیا
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثرلوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
وہ اکثر دن میں بچوں کو سلا دیتی ہے اس ڈر سےگلی میں پھر کھلونے بیچنے والا نہ آ جائے
مجھ کو اکثر اداس کرتی ہےایک تصویر مسکراتی ہوئی
یوں سر راہ ملاقات ہوئی ہے اکثراس نے دیکھا بھی نہیں ہم نے پکارا بھی نہیں
جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئےاکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے
ہم کو اکثر یہ خیال آتا ہے اس کو دیکھ کریہ ستارہ کیسے غلطی سے زمیں پر رہ گیا
مے خانے میں کیوں یاد خدا ہوتی ہے اکثرمسجد میں تو ذکر مے و مینا نہیں ہوتا
وصال یار کی خواہش میں اکثرچراغ شام سے پہلے جلا ہوں
یہ دل عجیب ہے اکثر کمال کرتا ہےجواب جن کا نہیں وہ سوال کرتا ہے
محبت کا تقاضہ ہے ذرا دوری رکھی جائےبہت نزدیکیاں اکثر بڑی تکلیف دیتی ہیں
قربتیں بھی دوریوں کا بن گئیں اکثر سبباس لیے بہتر ہے ان کی بے رخی باقی رہے
مجھے کام رونے سے اکثر ہے ناصحتو کب تک مرے منہ کو دھوتا رہے گا
منہ میں واعظ کے بھی بھر آتا ہے پانی اکثرجب کبھی تذکرۂ جام شراب آتا ہے
غربت کی تیز آگ پہ اکثر پکائی بھوکخوش حالیوں کے شہر میں کیا کچھ نہیں کیا
کبھی روتا تھا اس کو یاد کر کےاب اکثر بے سبب رونے لگا ہوں
رات گئے اکثر دل کے ویرانوں میںاک سائے کا آنا جانا ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books