aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaa-ba-jaa"
دیوار و در پہ خون کے چھینٹے ہیں جا بہ جابکھرا ہوا ہے رنگ حنا تیرے شہر میں
چرچا ہمارا عشق نے کیوں جا بہ جا کیادل اس کو دے دیا تو بھلا کیا برا کیا
آتی جاتی ہے جا بہ جا بدلیساقیا جلد آ ہوا بدلی
ہم نے دکھا دکھا تری تصویر جا بہ جاہر اک کو اپنی جان کا دشمن بنا لیا
کردار اس کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں جا بجاگم آ کے ہو گئی ہے کہانی مری طرف
میں جل گئی ہوں دھوپ کی کرنوں سے جا بجااور وہ سمجھ رہے ہیں کہ رنگت نکھر گئی
مفلسی نے جا بجا لوٹا ہمیںاب بچا کچھ بھی نہیں لٹوائیں کیا
جا بجا دشت میں خیمے ہیں بگولے کے کھڑےعرس مجنوں کی ہے دھوم آج بیابان میں کیا
جا بجا ہم کو رہی جلوۂ جاناں کی تلاشدیر و کعبہ میں پھرے صحبت رہباں میں رہے
پانی نکل کے دشت میں جاری ہے جا بجایارب گیا ہے کون یہ سر پر اڑا کے خاک
جس سے چھپنا چاہتا ہوں میں عدمؔوہ ستم گر جا بجا موجود ہے
پتا ملتا نہیں اس بے نشاں کالیے پھرتا ہے قاصد جا بجا خط
مستقل اک بے یقینی اک مسلسل انتظارپھر اچانک ایک چہرہ جا بجا روشن ہوا
ایک سودائی ایک ہرجائیدر بہ در میں ہوں جا بہ جا تو ہے
یہ مے کدہ ہے یہاں ہیں گناہ جام بدستوہ مدرسہ ہے وہ مسجد وہاں ملے گا ثواب
بستی میں اپنی ہندو مسلماں جو بس گئےانساں کی شکل دیکھنے کو ہم ترس گئے
میں جاں بلب ہوں اے تقدیر تیرے ہاتھوں سےکہ تیرے آگے مری کچھ نہ چل سکی تدبیر
کعبے میں جاں بہ لب تھے ہم دوریٔ بتاں سےآئے ہیں پھر کے یارو اب کے خدا کے ہاں سے
ہزار بار جو مانگا کرو تو کیا حاصلدعا وہی ہے جو دل سے کبھی نکلتی ہے
جاں بلب تھا تو عیادت کو بھی آ جاتے تھےمیں تو لو اور برا ہو گیا اچھا ہو کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books