aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhapaknaa"
بھرے ہیں رات کے ریزے کچھ ایسے آنکھوں میںاجالا ہو تو ہم آنکھیں جھپکتے رہتے ہیں
بتا رہا ہے جھٹکنا تری کلائی کاذرا بھی رنج نہیں ہے تجھے جدائی کا
میں جھپٹنے کے لیے ڈھونڈھ رہا ہوں موقعاور وہ شوخ سمجھتا ہے کہ شرماتا ہوں
وقت بے وقت جھلکتا ہے مری صورت سےکون چہرہ مری تشکیل میں آیا ہوا ہے
دل سے شوق رخ نکو نہ گیاجھانکنا تاکنا کبھو نہ گیا
جب اس کو دیکھتے رہنے سے تھکنے لگتا ہوںتو اپنے خواب کی پلکیں جھپکنے لگتا ہوں
لمبی سڑک پہ دور تلک کوئی بھی نہ تھاپلکیں جھپک رہا تھا دریچہ کھلا ہوا
پلک جھپکنے میں کچھ خواب ٹوٹ جاتے ہیںجو بت شکن ہے وہی لمحہ بت تراش بھی تھا
آنکھیں پھوٹیں جو جھپکتی بھی ہوںشب تنہائی میں کیسا سونا
آتا ہے خوف آنکھ جھپکتے ہوئے مجھےکوئی فلک کے خیمے کی رسی نہ کاٹ دے
اس کے انداز سے جھلکتا تھا کوئی کردار داستانوں کااس کی آواز سے بکھرتی تھی کوئی خوشبو کسی کہانی کی
ابھی سے اس میں شباہت مری جھلکنے لگیابھی تو دشت میں دو چار دن گزارے ہیں
یوں تو ممکن نہیں دشمن مرے سر پر پہنچےپہرے داروں میں کوئی آنکھ جھپک جاتا ہے
کٹتی ہے شب وصال کی پلکیں جھپکتے ہیجس کی صبح نہ ہو کبھی وہ رات بھی تو ہو
تجھ آنکھ سے جھلکتا تھا احساس زندگیمیں دیکھتا رہا ہوں تجھے خاکدان سے
فضائے شہر بڑی خوش گوار تھی لیکنپلک جھپکتے ہی کیسا عجیب منظر تھا
یوں تری چاپ سے تحریک سفر ٹوٹتی ہےجیسے پلکوں کے جھپکنے سے نظر ٹوٹتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books