aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "josh"
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیاجب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
میرے رونے کا جس میں قصہ ہےعمر کا بہترین حصہ ہے
حد ہے اپنی طرف نہیں میں بھیاور ان کی طرف خدائی ہے
جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کوجس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے
ایک دن کہہ لیجیے جو کچھ ہے دل میں آپ کےایک دن سن لیجیے جو کچھ ہمارے دل میں ہے
مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شایدلوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا
کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی
تبسم کی سزا کتنی کڑی ہےگلوں کو کھل کے مرجھانا پڑا ہے
صرف اتنے کے لیے آنکھیں ہمیں بخشی گئیںدیکھیے دنیا کے منظر اور بہ عبرت دیکھیے
کشتیٔ مے کو حکم روانی بھی بھیج دوجب آگ بھیج دی ہے تو پانی بھی بھیج دو
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
انسان کے لہو کو پیو اذن عام ہےانگور کی شراب کا پینا حرام ہے
وہاں سے ہے مری ہمت کی ابتدا واللہجو انتہا ہے ترے صبر آزمانے کی
وہ عقل مند کبھی جوش میں نہیں آتاگلے تو لگتا ہے آغوش میں نہیں آتا
آڑے آیا نہ کوئی مشکل میںمشورے دے کے ہٹ گئے احباب
کام ہے میرا تغیر نام ہے میرا شبابمیرا نعرہ انقلاب و انقلاب و انقلاب
ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کاجب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
اس دل میں ترے حسن کی وہ جلوہ گری ہےجو دیکھے ہے کہتا ہے کہ شیشے میں پری ہے
اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباداس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books